ابنا: خلیج فارس کے عرب ملکوں کی تعاون تنظیم اندر سے زوال سے دوچا ہورہی ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطر پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ مصر کی اخوان المسلمین کے بارے میں اپنے موقف میں تبدیلی لائے۔ اس دباؤ کی بنا پر قطر کی داخلی سطح پر سیاسی بحران پیدا ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقائي بحرانوں میں بعض عرب ملکوں کی مداخلت ان کے مقام سے کوئي تناسب نہيں رکھتی اور اس عمل سے انہیں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس تجریہ کار ماہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی، شام کے بحران میں امریکہ کی ایما پر نہایت تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے سفیر واپس بلالئے ہیں۔ سعودی عرب نے امیر قطر کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر قطر نے اخوان المسلمین کے بارے میں اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو ریاض قطر سے اپنے تعلقات ختم کرلے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511593
خلیج فارس کے عرب ملکوں کی تعاون تنظیم اندر سے زوال سے دوچا ہورہی ہے۔